14 دسمبر 2011 - 20:30

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ کی جانب سے فنڈز کا غلط استعمال کرنے پر عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔

ابنا: فاضل جج نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے تعلق ہونے کی بنا پر تمام فنڈز کا استعمال جنوبی پنجاب میں ہی کر رہے ہیں اور اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

..........

/169